آرمی چیف نے ایرانی صدر کوملاقات میں ’’را‘‘کی پاکستان میں مداخلت بارے تحفظات سے آگاہ کیا،آئی ایس پی آر

راحیل شریف نے حسن روحانی سے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ایرانی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے ،ایرانی صدر سے درخواست ہے کہ انھیں ان سرگرمیوں سے آگاہ کیا جانا چاہیے ،پاکستان کو خطے کے استحکام کیلئے کام کرنے دیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا وضاحتی بیان

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کی پاکستان میں مداخلت بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ آرمی چیف نے ایرانی صدر سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ایرانی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے ۔

ایرانی صدر سے درخواست ہے کہ انھیں ان سرگرمیوں سے آگاہ کیا جانا چاہیے ،پاکستان کو خطے کے استحکام کیلئے کام کرنے دیا جائے۔ اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا کہ آرمی چیف اور ایرانی صدرکے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات آگے بڑھانے پر بات ہوئی، آرمی چیف نے ایرانی صدر سے کہا کہ ’’را‘‘ پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں مداخلت ہے ، جس کے لئے ایران کی سرزمین بھی اس کام کے لئے استعمال ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے بھارت کو بتایا جائے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز رہے ۔’’را‘‘ اپنی کاروائیاں بند کرے اور پاکستان کو ترقی کے راستے گامزن ہونے دے۔