بلاول بھٹوزرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹوشہیدکی یادتازہ کردی ہے،سید سہیل عابدی

اقلیتی برادری کے حقوق کی بات کرکے بلاول بھٹونے خود کو شہیدرانی محترمہ بے نظیر بھٹوکا حقیقی جانشین ثابت کیاہے

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی، حمید میمن، رفاقت حسین، عظیم خان، ریحان شہنشاہ، نثارعزیزآبادی، قاسم علی قمر،محمدنواز ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے عمرکوٹ میں اقلیتی برادری کے جلسے سے خطاب اور ان سے اظہاریکجہتی اور رحیم یارخان میں ہونے والے تاریخی اور عوامی جلسے سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹوشہیدکی یادتازہ کردی ہے، بلاول بھٹونے اقلیتی برادری کے حقوق کی بات کرکے خود کو شہیدرانی محترمہ بے نظیر بھٹوکا حقیقی جانشین ثابت کیاہے اور شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹوکے وژن پر عمل پیراہوتے ہوئے بلاتفریق رنگ ونسل تمام پاکستانیوں کے حقوق کی بات ہی شہید بی بی کی سیاسی وراثت ہے،رحیم یارخان کا جلسہ ان لوگوں کے لئے لمحہء فکریہ ہے جویہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

آج چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی صورت میں قیادت نے تاریخی کردارپیش کرکے قوم کی نمائندگی کا حق اداکردیاہے۔