وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی ملاقات

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سینیٹ چیئرمین رضا ربانی کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسہ اور "را"کے ایجنٹ کی بلوچستان سے گرفتاری اور مختلف امور پر خیالوں کا تبادلہ کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خاص وقار مہدی اور راشد ربانی بھی موجود تھے۔