ذوالفقار مرزا پر آئندہ پیشی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

ہفتہ 26 مارچ 2016 22:21

ذوالفقار مرزا پر آئندہ پیشی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت تئیس اپریل تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرز ا کے خلاف تھانہ پریڈی اور درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے اور ہنگامہ آرائی کے درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی نقول فراہم کی گئیں جس کے بعد آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی میں نئی جماعت کا وجود اچھی پیش رفت ہے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر پاکستانی ایجنسیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے سلیپنگ سیل ختم کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :