پنجاب پولیس نے کریمنل ریکارڈ میں 42خواتین کو شامل کر کے انکے گرد شکنجہ کسنے کا منصوبہ بنا لیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:37

پنجاب پولیس نے کریمنل ریکارڈ میں 42خواتین کو شامل کر کے انکے گرد شکنجہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) پنجاب پولیس نے کریمنل ریکارڈ میں 42خواتین کو شامل کر کے ان کے گرد شکنجہ کسنے کا منصوبہ بنا لیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے کریمنل ریکارڈ میں 42خواتین چوروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے 11کا تعلق لاہور سے ہے۔

(جاری ہے)

ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے علاقوں میں سرگرم ڈاکو رانیاں کئی وارداتوں میں اہل خانہ کو جمع پونجی سے محروم کرچکی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کی بھتیجی کے گھر کا صفایا بھی اس فہرست میں موجود خواتین کے ہاتھوں ہی ہوا تھا۔خواتین ملزموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر وارداتوں کے بعد پولیس حکام نے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمہ رکھنے سے پہلے اس کا سابق ریکارڈ ضرور چیک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :