Live Updates

عوام کی خوشحالی اور ان کا معیارزندگی بلند کرنے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں‘ صوبے میں شفافیت اور اعلی معیار سے منصوبوں کی تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے‘عوام کی توقعات پر اتریں گے ، اس مقصد کے لئے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہے ‘تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرآگے بڑھایا جائے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا-جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ان کا معیارزندگی بلند کرنے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں -پنجاب حکومت قومی وسائل امانت سمجھ کر عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کر رہی ہے- وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں شفافیت اور اعلی معیار سے منصوبوں کی تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرآگے بڑھایا جائے- انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اتریں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے عز م اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا- صوبائی وزیر بلال یاسین ، اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہباز،پرویز ملک ، ایم پی اے ماجد ظہور ، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :