وزیر اقلیتی امور گیان چند اسرانی کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مُبارکباد

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:05

کراچی۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر اقلیتی اُمور گیان چند اسرانی نے مسیحی برادری کے مُقدس تہوار ایسٹر پر پاکستان کی مسیحی برادری کو مُبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کے اہم تہوار پر پاکستان بالخصوص سندھ کی مسیحی برادری اپنی عبادت گاہوں میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور عہد کریں کہ ہمیں پاکستان کو دشمن سے بچانا اور مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء قائم رکھنی ہے۔

متعلقہ عنوان :