لاہور ٹیکس بار کے انتخابات میں فرحان شہزاد واضح اکثریت سے صدر منتخب

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء ) لاہور ٹیکس بار کے انتخابات میں فرحان شہزاد واضح اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔ٹیکس ہاؤس لاہور میں ہونے والے لاہور ٹیکس بار کے انتخابات میں کل پانچ نشستوں کے لئے دس امیدواروں کے درمیان انتخابی دنگل ہوااورتئیس سو سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

صدارت کی نشست پر شفقت محمود چوہان اور ڈیموکریٹک گروپ کے حمائت یافتہ امیدوارفرحان شہزاد اور عامر قدیر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔

جس میں فرحان شہزاد واضح اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔جیت کا اعلان ہوتے ہی نو منتخب عہدیداراور ان کے حامی ایک دوسرے کو مبارک بادیں دیتے دکھائی دئیے۔نو منتخب صدر لاہور ٹیکس بار فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکس بار سے مل کر قانون کی حکمرانی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :