آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر53سنگل ،اکیس ڈویڑن اور تین خصوصی بنچز تشکیل

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر53سنگل ،اکیس ڈویڑن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دئیے۔عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے تیرہ ڈویڑن اورچونتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اورپانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے دس سنگل اورچار ڈویڑن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویڑن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔