ایف بی آر نے یکم جولائی سے 24 مارچ تک 1954ارب روپے ٹیکس جمع کیا

گزشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسز کی مد میں1653ارب روپے جمع ہوئے تھے

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے رواں مالی سال اب تک 1954ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں18فیصد زائد ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی سے 24مارچ تک فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ٹیکس وصولی 18فیصد اضافے سے 1954ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اس دوران مجموعی طور پر 1653ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔سیلز ٹیکس ،ڈائریکٹ ٹیکسزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1693ارب روپے جمع کیے گئے ۔ایف بی آر کے حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ٹیکس وصولی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :