پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں ‘شیطانی تکون کی سازشوں سے پاکستان اورچین کی دوستی مزیدگہری ہوگی

مسلم لیگ(ن) لاہور کے رہنما اخترحسین بادشاہ کا عشائیہ سے خطاب

ہفتہ 26 مارچ 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممتازرہنما اخترحسین بادشاہ نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں،دونوں ملکوں نے ماضی میں بھی ایک دوسرے پربندآنکھوں سے انحصار اورا عتبار کیا جبکہ یہ سچی دوستی دونوں ملکوں اورقوموں کیلئے سرمایہ افتخار ہے ۔شیطانی تکون کی سازشوں سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید گہری ہوگی اور دوستانہ مراسم میں مزید استحکام آئے گا ۔

امریکہ اورانڈیا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ نریندرمودی کے جنگی جنون سے بھارتی معیشت کی ناؤڈوب جائے گی ۔بھارت جنوبی ایشیاء کی تھانیداری کیلئے امریکہ کی گودمیں بیٹھ گیا مگراس کایہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔امریکہ اپنے مفادات کے سواکسی کادوست نہیں ،ضرورت اورمفاد کے تحت دوسرے ملکوں کواستعمال اورپھران کااستحصال کرنااس کی فطرت ہے۔

(جاری ہے)

وہ عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اخترحسین بادشاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین کوانڈرپریشرکرنے کیلئے امریکہ شروع سے بھارت کاحامی رہا ہے مگر اس باروہ پوری طرح ایکسپوزہوگیا ۔ پاکستان اورچین کیخلاف استعمال ہونابھارت کوبہت مہنگاپڑے گا۔افغانستان میں بھارت کااثرورسوخ عارضی ہے ،غیوراورنڈرافغانی غلامی کی بیڑیاں توڑدیں گے۔ ہماری سا لمیت کے دشمن یادرکھیں ایٹمی پاکستان کومرعوب یابلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے پڑوسی اوردیرینہ دوست ملک چین کے صادق جذبوں اوراس کی وفاؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان اورچین کااتحاد فطری جبکہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کاضامن ہے،دونوں دوست ملک خطرات کامقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح متحداورمستعد ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کا آشیرباد بھارت کے کسی کام نہیں آئے گا،بارک اوباما اورنریندرمودی پاکستان اورچین کومغلوب کرنے کاخیال اپنے دل سے نکال دیں۔

متعلقہ عنوان :