ایس ای سی پی اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ چیئرمین ایس ای سی پی کو پیش کردی

ہفتہ 26 مارچ 2016 19:37

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی مشترکہ کمیٹی جو کہ ملک میں مفاد عامہ (public interest companes ) کی کمپنیوں کے آ ٓڈیٹرز کے خودمختار آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے قیام کے لئے سفارشار ت مرتب کرنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ طارق حسن نے کمیٹی کی سفارشات پر مبنی یہ رپورٹ ایک تقریب کے دوران چیئرمین ایس ای سی سی پی اورآئی کیپ کے صدر کو پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار تھے۔ ایس ای سی پی اور آئی کیپ کی مشترکہ انڈیپنڈنٹ آڈٹ اورسائٹ کمیٹی سات اراکین پر مشتمل ہے جس میں تین اراکین ایس ای سی پی کی نامزد کردہ ہیں جبکہ تین ہی اراکین آئی کیپ کے ہیں جبکہ ڈاکٹر طارق حسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے نامزد کردہ ممبران میں ایس ای سی پی کے کمشنر ظفر عبدللہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اکرام اور چیف پراسیکیوٹر مظفر احمد مرزا شامل ہیں جبکہ شبر زیدی، نعیم اختر شیخ اور اسد علی شاہ آئی کیپ کی طرف سے نامزد کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ گزشتہ چار ماہ کے دوران متعدد مرتبہ ہونے والے مشترکہ مشاورتی اجلاسوں کا نتیجہ ہے۔مشترکہ آڈٹ کمیٹی کی پورٹ میں پاکستان میں آڈٹ کے نظام کے تاریخی پس منظر اور بین الاقوامی آڈٹ کوالٹی کے معیارات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خود مختار اور آزاد آڈٹ کی نگرانی کے نظام کے لئے اقدامات پیش کئے گئے ہیں۔

کمیٹی نے آئی کیپ کے کوالٹی اَشورنس بورڈ کی کاوشوں کو سراہا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کوالٹی کنٹرول ریویو کو جاری رکھا جائے اور ساتھ ہی ایس ای سی پی ایکٹ 1997 میں ترامیم کر کے تجویز کردہ آڈٹ نگرانی بورڈ کو بھی کوالٹی کنڑول ریویو میں شامل کیا جائے ۔ امید کی جاتی ہے کہ پبلک انٹرسٹ کمپنیوں کے خود مختار اور آزاد آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے قیام سے اقلیتی شئیر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کے مفادات کو تحفظ حاصل ہو گا۔

مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ چئیرمین ایس ای سی پی اور آئی کیپ کے صدر کا مشکور ہوں کے انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے یہ ذمہ داری سونپی اور ساتھ ہی رپورٹ کی تکمیل میں اعانت/شراکت پرکمیٹی کے ممبران کا بھی شکر گزار ہوں۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں طارق حسن نے رپورٹ ایس ای سی پی کے چئیرمین اور آئی کیپ کے صدر کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :