صوفی شاعر شاہ حسین کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا‘سیکورٹی کے سخت انتظامات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء ) لاہور میں حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لعل کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،دربار کے چاروں اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوفی شاعر حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لعل کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے کیا گیا،دربار پر حاضری کے لیے ملک کے طول و عرض سے زائرین آرہے ہیں اور عشق مستی سے سرشار زائرین کی دھمال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دربار کے چاروں اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،میلہ چراغاں کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی،محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے،ضلعی حکومت نے آج لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔