اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود ایڈیشنل سیکرٹری
قومی اسمبلی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا
ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 19:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی فنانس کمیٹی کا خفیہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری قمرسہیل لودھی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا گیا- قمر سہیل لودھی کی جوڈیشل پالیسی کے خلاف تعیناتی پر مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری سے گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی فنانس کمیٹی کا خفیہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری قمرسہیل لودھی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا گیا۔ قمر سہیل لودھی کو ترقی صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے دی گئی۔(جاری ہے)
قمر سہیل لودھی کے خلاف جوڈیشل پالیسی کیخلاف تعیناتی پر مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے ، کیس کے باوجود فنانس کمیٹی سے گریڈ 22 کی منظوری حاصل کی گئی ، ترقی کے منتظر دیگر افسران کے کیسز فنانس کمیٹی میں لانے کی زحمت ہی گوارا نہ کی گئی ، قومی اسمبلی کے ملازمین کو 20 فیصد پارلیمنٹ الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے مؤقف دیا کہ پروفیشنل افسر کی عدم دستیابی پر قمرسہیل کو گریڈ 22 دیکر اسپیشل سیکرٹری بنایا ہے۔ واضح رہے کہ قمر سہیل لودھی نے گریڈ 19 سے 22 تک کا سفر 4 سالوں میں طے کر لیا ، وہ پشاور میں سول جج تھے جنہیں ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت منتقل کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.