رحمان ملک نے داعش کے قیام کی وجوہات جاننے کیلئے کمیشن بنانے کے حوالے سے بانکی مون کو خط لکھ دیا

داعش کے قیام کی وجوہات جاننے کیلئے سکیورٹی ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی ٹاسک فورس قائم کی جائے ٗخط میں مطالبہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے داعش کے قیام کی وجوہات جاننے کیلئے کمیشن بنانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں مطالبہ کیا گیا کہ داعش کے قیام کی وجوہات جاننے کیلئے سکیورٹی ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی ٹاسک فورس قائم کی جائے جو داعش کو ملنے والی فنڈنگ اور اسلحے کے ذرائع کی تحقیقات کرے اور داعش سے نمٹنے کیلئے سفارشات مرتب کرے۔

اس کے علاوہ خط میں موقف اختیار کیا گیاکہ اسلام آباد کو داعش کی دہشتگردی کی کاررائیوں سے منسلک نہ کیا جائے ۔ رحمان ملک نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر داعش کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو داعش اپنی کاروائیوں کو یورپ اور باقی دنیا میں بھی پھیلائے گا۔

متعلقہ عنوان :