پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی

وزیر داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر 29 مارچ کو سماعت کی جائے گی

ہفتہ 26 مارچ 2016 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا 17 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، غداری کیس کے ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ نے نہیں حکومت نے دی، وزیر داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر 29 مارچ کو سماعت کی جائیگی۔