صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی برادری بالخصوص پاکستان میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش

مسیحی برادری بلکہ تمام اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق ہمیشہ حاصل ہیں اور رہیں گے ٗبیان

ہفتہ 26 مارچ 2016 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی برادری بالخصوص پاکستان میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسیحی برادری بلکہ تمام اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق ہمیشہ حاصل ہیں اور رہیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار ہمیں حضرت عیسی علیہ السلام کی محبت ، برداشت اور بھائی چارے پر مبنی تعلیمات کی یاددلاتا ہے جو اِنھوں نے اﷲ کے سچے نبی کی حیثیت سے بنی نوع انسان تک پہنچائیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ امن اور رواداری کے فروغ کے لیے ان کی آفاقی تعلیمات کومعاشرے میں عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر قیام پاکستان کی جدوجہد اور قومی ترقی کے لیے مسیحی برادری کی بے لوث خدمات پران کی تحسین کرتا ہوں ۔مجھے یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کی ترقی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔