مظفر گڑھ میں حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا‘4افراد ہلاک20زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 19:02

مظفر گڑھ میں حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا‘4افراد ..

مظفرگڑھ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء)مظفر گڑھ میں حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق خادثے میں4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد جھلس گئے ہیں، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

اس دوران لوگ آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے آگے بڑھے تو اس میں موجود خام تیل کے باعث آئل ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے باعث آگ بجھانے والے افراد اور راہگیر آگ کی زد میں آ گئے۔ واقعہ میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ میں جھلسنے والے 15 سے زائد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔