ریونیو ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کام چھوڑ ہڑتال کریں گے ، پید ل لانگ مارچ کی مکمل حمایت کر تے ہیں ، وزیر اعلی سندھ ملازمین کے ساتھ ہو نے والی ناانصافیوں کا نو ٹس لیں

آل سندھ ریونیو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے رہنماؤ ں پیر فیصل سر ہندی ، عبدالرزاق بھٹی اور دیگر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 26 مارچ 2016 18:32

ٹنڈ و محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) آل سندھ ریونیو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے رہنماؤ ں پیر فیصل جان سر ہندی ، عبدالرزاق بھٹی ، سارنگ شاہ ، توقیر قاضی، خلیل بھٹی ، شاہ زمان ودیگر نے کہاہے کہ ریونیو ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر حل کئے جائیں،ورنہ کام چھوڑ ہڑتال کر دیں گے ، پید ل لانگ مارچ کی مکمل حمایت کر تے ہیں ، وزیر اعلی سندھ روینیو ملازمین کے ساتھ ہو نے والی ناانصافیوں کا نو ٹس لیں۔

وہ ہفتہ کو پر یس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل سندھ روینیو ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈ و محمدخان کے صدر پیر فیصل جان سر ھند ی ، سارنگ شاہ ، عبدالرزاق بھٹی ، توقیر قاضی ، خلیل بھٹی ، شاہ زمان بھٹی و دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے سندھ بھر میں روینیو ملازمین کے ساتھ ناانصافیا ں کی جارہی ہے سندھ بھر کے روینیوملازمین اپنے جائز مطالبات ٹائیم اسکیل میں اضافے ، روینیو الاؤنس میں اضافے ، اور ا پ گر یڈ یشن کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ، لیکن سندھ حکو مت روینیوملازمین کے جائز مطالبات حل کر نے کو تیار نہیں ہے جو قابل افسوس عمل ہے فوڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باردانہ تقسیم کر نے کاکام روینیوملازمین کر تے ہیں لیکن اب یہ کام روینیو ملازمین نہیں کر ینگے 21 مارچ سے جاری پیدل لانگ مارچ کی مکمل حمایت کر تے ہیں 14 اپر یل کو گڑھی خدا بخش پہنچنے والے پید ل مارچ کی مکمل حمایت کر تے ہیں اور سید سردار علی شاھ پر مکمل اعتماد کااظہار کر تے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ اگر روینیوملازمین کے جائز مطالبات حل نہیں کئے گئے تو روینیوملازمین پو رے سندھ میں کام چھو ڑ ہڑ تال کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :