سندھ حکومت نے بلدیاتی ایوان چلانے کے قوائد ضوابط کو حتمی شکل دیدی،مجوزہ مسودہ منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ کو بھیجوادیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 18:05

سندھ حکومت نے بلدیاتی ایوان چلانے کے قوائد ضوابط کو حتمی شکل دیدی،مجوزہ ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) سندھ حکومت نے بلدیاتی ایوان چلانے کے قوائد ضوابط کو حتمی شکل دیدی،مجوزہ مسودہ منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ کو بھیجوادیا ،کونسل قوانین کے مطابق میئر ،ڈپٹی میئر ،چیئرمین سمیت کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے دوتہائی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت ذرائع کے مطابق سندھ بھر کے میٹروپولیٹن،میونسپل ،ٹاﺅں اور یونین کونسل کے اجلاس چلانے کیلئے تیار کردہ مجوزہ مسودہ کے مطابق میئر ،ڈپٹی میئر ،چیئرمین سمیت کسی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کیلئے اجلاس سات دن کے نوٹس پر طلب کیا جاسکے گا۔

بلدیاتی ادارے ہر ماہ کونسل کااجلاس بلانے کے پابند ہونگے۔ میئراور چیئرمین کوکونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہوگا،کونسل کا ہنگامی اجلاس تین دن جبکہ عام اجلاس چار دن کے نوٹس پر بلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :