پاک ایران وزرائے داخلہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ’را‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 17:52

پاک ایران وزرائے داخلہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ’را‘ کے ایجنٹ کی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) پاک ایران وزرائے داخلہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت ’را‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی گئی۔وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اوران کےایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی کے مابین اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پردو طرفہ تعلقات،سیکورٹی کی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے سمیت مشترکہ بارڈ کی بہتر اور موثر نگرانی کیلئے اقدامات اور منظم جرائم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں معاونت ، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی غور کیا گیا۔ پاک ایران وزرائے داخلہ نے ’را‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :