اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 17:52

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود ایڈیشنل ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی فنانس کمیٹی کا خفیہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری قمرسہیل لودھی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا گیا- قمر سہیل لودھی کی جوڈیشل پالیسی کے خلاف تعیناتی پر مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری سے گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی فنانس کمیٹی کا خفیہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری قمرسہیل لودھی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر اسپیشل سیکرٹری بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

قمر سہیل لودھی کو ترقی صوابدیدی اختیار استعمال کرتے ہوئے دی گئی۔قمر سہیل لودھی کے خلاف جوڈیشل پالیسی کیخلاف تعیناتی پر مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے ، کیس کے باوجود فنانس کمیٹی سے گریڈ 22 کی منظوری حاصل کی گئی ، ترقی کے منتظر دیگر افسران کے کیسز فنانس کمیٹی میں لانے کی زحمت ہی گوارا نہ کی گئی ، قومی اسمبلی کے ملازمین کو 20 فیصد پارلیمنٹ الاونس دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان نے مو¿قف دیا کہ پروفیشنل افسر کی عدم دستیابی پر قمرسہیل کو گریڈ 22 دیکر اسپیشل سیکرٹری بنایا ہے۔ واضح رہے کہ قمر سہیل لودھی نے گریڈ 19 سے 22 تک کا سفر 4 سالوں میں طے کر لیا ، وہ پشاور میں سول جج تھے جنہیں ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت منتقل کیا گیا تھا۔