کراچی، تجا ر تی وفود کے تبا دلہ ،تجا ر تی نمائشوں میں شرکت سے پاکستان ،رومانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا،خالدتواب

ہفتہ 26 مارچ 2016 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نا ئب صدر خا لد تواب نے پاکستان اور رو مانیہ کے درمیان تجا ر تی اور معا شی تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو نو ں ممالک تجارت،سرمایہ کا ری اور خصوصازراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی،انر جی ، ہاؤسنگ، انڈسٹریز، انجینئرنگ اورکنسٹرکشن میں بھر پور تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رومانیہ کے سفیر ایمیلین لون سے ایک ملاقات میں کہی جنہوں نے کر ا چی میں رومانیہ کے عزازی قونسل جنرل طار ق سعود کے ہمراہ فیڈریشن ہاؤ س کا دورہ کیا۔خالد تواب نے مزید کہاکہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان اس وقت تجا ر تی حجم 193میلین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

جو کسی بھی صورت دو نو ں ملکوں کے درمیان موجودوسیع تجا ر تی اور معا شی امکانات سے مطا بقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کو کاٹن ،اسٹیپل فا ئبر ،ٹیکسٹا ئل ،خام چمڑا اورچمڑے کی مصنوعات ،سفری سامان،فٹ ویئر،آئل سیڈز،فر یش فر وٹ وغیرہ ایکسپورٹ کر تا ہے جبکہ لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات منرل فیولز،آئرن اور اسٹیل مشینری آرگینک کیمیکل۔ الیکڑیکل مصنوعات ،فارماسیٹو ٹیکل،ربروغیرہ رومانیہ سے امپورٹ کرتا ہے۔خا لد تواب نے کہا کہ تجا ر تی وفود کا تبا د لہ اور تجا ر تی نمائشوں کے انعقاد اور ان میں شرکت سے تجارتی حجم میں اضا فہ ہو تا ہے اور معاشی تعلقات مستحکم ہو تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی رومانیہ میں ہونے والی عالمی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔

رو مانیہ کے سفیر ایمیلین لون نے کہا کہ رومانیہ یو ر پی یونین کی ساتویں بڑی معیشت ہے اور پاکستان کے ساتھ رومانیہ کے دیرینہ تجا ر تی اور باہمی مضبوط تعلقات ہیں۔اور رومانیہ پاکستان کے ساتھ ہر شعبہ میں مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے ۔تاکہ باہمی معا شی تعاون اور با ہمی تجا ر ت اور ثقافت کو فر و غ مل سکے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے نقطہ نظر سے سیا حوں کیلئے دلکش ہے اور نا ردرن ایریا میں اونچے پہاڑ ،مقامی ثقا فتی کھیل ،کوہ پیما ئی ،انتہائی دلچسپ ہیں، انہوں نے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ شعبوں کی تخصیص کرے تجا ر تی اور کاروبا ری منصو بہ بندی کریں تاکہ دو طر فہ تجا ر ت میں اضا فہ ہو سکے۔

اورجوائنٹ بزنس کونسل کو فعال بنانے پرایف پی سی سی آئی اور رومانیہ کے سفیر متفق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :