کارسواروں نے طالبہ کو اغوا کرلیا،مقدمہ درج

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:43

ملتان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء ) ممتازآباد کے علاقے میں تین افراد نے اکیڈمی جانے والی طالبہ کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ممتازآباد کے علاقے کے رہائشی علی عابد کی بیٹی آمنہ ٹیوشن پڑھنے اکیڈمی جارہی تھی جسے راستے میں کارسوار افتخار اوردیگر نے زبردستی کار میں ڈال کراغواء کر لیا۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :