دنیا میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جبکہ ہمار ی قربانیوں اورکوششوں سے پاکستان میں کم ہورہی ہے،بلیغ الرحمن

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:42

ملتان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء ) وزیرمملکت برائے تعلیم ،ٹریننگ اینڈ ہائرایجوکیشن بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی بڑھ رہی ہیلیکن ہماری قربانیوں اور مسلسل کوششوں کی بدولت سے پاکستان میں دہشت گردی ختم ہورہی ہے۔ ایک پرائیویٹ کالج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میں امن وامان کی بحالی پر بھرپور توجہ دیکر کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔

ہماری بہادر افواج ضرت عضب کے تحت ملک کو مضبوط بنانے،دہشت گردی کوجڑ سے ختم کرنے ،دہشت گردوں کے خاتمے اور ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہی ہے جس کے تحت خواتین کو اعتماد دینے ، بااختیار بنانے اوران کی تعلیمی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے ملک بھر میں خواتین یونیورسٹیز بنانے جیسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک لڑکی کو تعلیم دینے کامطلب ایک گھرانے کوتعلیم دینا ہوتا ہے اوراسلام میں بھی ہر مردوعورت کے لئے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اعلی تعلیم کی اہمیت جانتے ہوئے ہائرایجوکیشن کابجٹ تقریباً دگنا کرتے ہوئے اسے 83ملین روپے سالانہ کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی اچھی کارکردگی اورمثبت پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا معاشی گراف بڑھ رہاہے اور ہماری حکومت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے طویل عرصہ سے جاری لوڈشیڈنگ کامسئلہ 2018ء میں تقریباً ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی حکومت دو اڈھائی سال میں اپنے وعدوں یا اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکتی تاہم موجودہ حکومت کا دور گزشتہ ادوار سے بہت اچھا ہے اور ہر روز بہتری آرہی ہے۔افسوس ہے کہ ہم آزادی کے بعد سے آج تک 100فیصد لٹریسی ریٹ حاصل نہیں کرسکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رانا محمودالحسن نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب تعلیمی شعبے کو ”پہلی ترجیح“بنا کر کام کررہے ہیں اوراس سیکٹر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے پنجاب میں شعبہ تعلیم دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :