صادق آباد ‘پیپلز پارٹی کے جلسے سے قبل ہی جیالوں کی زور آزمائی‘ پارٹی پرچموں کے حصول کیلئے گتھم گتھا ہوگئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:29

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) صادق آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے قبل ہی جیالوں کی زور آزمائی‘ پارٹی پرچموں کے حصول کے لئے گتھم گتھا ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں جلسے سے قبل بدانتظامی پیدا ہوگئی۔ پارٹی پرچموں کے حصول کے لئے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی برسات کے بعد جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑا۔

متعلقہ عنوان :