Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے استعفی دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 16:26

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے استعفی دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایا کہ تسنیم نورانی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر پارٹی میں موجود اختلافات اور گروہ بندی کے پیش نظر استعفیٰ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ تسنیم نورانی نے گذشتہ روز پارٹی چئیر مین عمران خان سے حتمی ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات