کراچی ، سنگین جرائم میں ملوث 6دہشت گردوں کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیاگیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث 6دہشت گردوں کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رینجرز نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان آصف خان ،آصف عرف صابن والا ،زبیر عرف ڈاکٹر جبکہ گینگ وار کے 3کارندوں ندیم ملک عرف اجے ،محمد امین اور عبدالرشید کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا ۔

رینجرز کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔عدالت نے ملزمان کی جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :