کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،متعدد مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) کاونٹر ٹیرررازم ڈپارٹمنٹ نے عزیز آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے متعدد مقدمات میں ملوث ملزم کامران عرف کالا بچہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ نے میڈیا کو بتایاکہ عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت کامران عرف کالا بچہ کے نام ہوئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور غیر قانونی اسلھہ رکھنے سمیت متعدد سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :