سندھ حکومت نے بلدیاتی ایوان چلانے کے قواعد ضوابط کو حتمی شکل دیدی

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سندھ حکومت نے بلدیاتی ایوان چلانے کے قواعد ضوابط کو حتمی شکل دیدی،مجوزہ مسودہ منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ کو بھیجوادیا ،کونسل قوانین کے مطابق میئر ،ڈپٹی میئر ،چیئرمین سمیت کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے دوتہائی اکثریت ثابت کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت ذرائع کے مطابق سندھ بھر کے میٹروپولیٹن،میونسپل ،ٹاؤں اور یونین کونسل کے اجلاس چلانے کیلئے تیار کردہ مجوزہ مسودہ کے مطابق میئر ،ڈپٹی میئر ،چیئرمین سمیت کسی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کیلئے اجلاس سات دن کے نوٹس پر طلب کیا جاسکے گا۔

بلدیاتی ادارے ہر ماہ کونسل کااجلاس بلانے کے پابند ہونگے ۔ میئراور چیئرمین کوکونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہوگا،کونسل کا ہنگامی اجلاس تین دن جبکہ عام اجلاس چار دن کے نوٹس پر بلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :