وزیر داخلہ سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات ‘انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی نے پنجاب ہاوٴس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،سیکیورٹی کی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ بارڈ کی بہتر اور موثر نگرانی کے حوالے سے اقدامات،منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں معاونت، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایرانی ہم منصب سے راء کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر گفتگو کی ۔