بلاول بھٹو زرداری آج سے پنجاب کا دورہ شروع کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:39

بلاول بھٹو زرداری آج سے پنجاب کا دورہ شروع کریں گے

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج سے پنجاب کا دورہ شروع کر رہے ہیں،ان کا پہلا عوامی جلسہ آج رحیم یار خان کے قریب جمال دین والی میں ہوگا۔پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شام کو رحیم یار خان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور دیگر پارٹی عہدیدار انکا استقبال کریں گے۔ وہ آج شام جمال دین والی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی رحیم یار خان میں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کل بہاولپور جائیں گے جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔