ایرانی صدر حسن روحانی سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:39

ایرانی صدر حسن روحانی سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔پاک ایران اقتصادی تعلقات،بارڈر مینجمنٹ،اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اور تاپی گیس پائپ لائن سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے،ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اور ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :