ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود برآمد کنندگان صرف ایک لاکھ98 ہزار ٹن چینی برآمدکرسکے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:33

ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود برآمد کنندگان صرف ایک لاکھ98 ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء)ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود برآمد کنندگان صرف ایک لاکھ98 ہزار ٹن چینی برآمد کرسکے جبکہ برآمدی ہدف5 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیرصدارت اجلاس میں بین الوزارتی کمیٹی نے آگاہ کیا کہ ملک میں موجود چینی کا35 لاکھ ٹن کا وافر ذخیرہ رواں سال نومبر تک ملکی ضروریا ت کے لیے کافی ہے،اضافی ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دسمبر 2015 میں پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

تاہم برآمد کنندگان اب تک صر ف ایک لاکھ98 ہزارٹن چینی بر آمد کر سکے ہیں جبکہ اسٹاک برآمد کرنے کی حتمی تاریخ31 مارچ2016 ہے،برآمدکنندگان نے حکومت سے چینی برآمد کرنے کی تاریخ میں 30جون 2016 تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔