رواں مالی سال میں 18فیصد اضافے کے ساتھ اب تک 1954 ارب روپے ٹیکس جمع کیا:ایف بی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:33

رواں مالی سال میں 18فیصد اضافے کے ساتھ اب تک 1954 ارب روپے ٹیکس جمع کیا:ایف ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء)ایف بی آر نے رواں مالی سال اب تک 1954 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ٹیکس وصولی میں 18فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی سے24 مارچ تک فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ٹیکس وصولی 18 فیصد اضافے سے1954 ارب روپے رہی ،جبکہ گزشتہ مالی سال اس دوران مجموعی طور پر1653 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔سیلز ٹیکس ،ڈائریکٹ ٹیکسزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں1693 ارب روپے جمع کیے گئے ، ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ٹیکس وصولی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔