معاشی انقلاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئیگی،پانچ سال میں پاک ایران تجارت پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:26

معاشی انقلاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئیگی،پانچ ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے معاشی انقلاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئیگی،پانچ سال میں پاک ایران تجارت پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کو شراکت داری میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔

معاشی اہداف حاصل کرنے کے لئے دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے جلد نمٹناہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو ایک جیسے معاشی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے ،وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کے ساتھ ہی دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے ،اس موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی اور اقتصادی ترقی ایران کی سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی ہے ،ایرا ن پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کرناچاہتاہے۔

(جاری ہے)

سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ایرانی صدر کا کہنا ہے ، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیساتھ ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، دونوں ملک تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں ، 5 سال میں تجارت سے دونوں ملک بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت علاقائی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، خطے کے ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری قائم کر رہے ہیں ، عالمی تجارت میں اسلامی ممالک کا حصہ بہت کم ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سیکیورٹی ہے، ایران معاشی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے پاکستان اور ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے وسیع مواقع ہیں ، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔ ایران کے صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے یقین دہانی کرائی کہ ایرانی تاجروں سے ہرممکن تعاون کیا جائےگا،بزنس فورم میں پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔