ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت نے نیب سے 5 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے انور منصور نے ضمانت دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈاکٹر عاصم کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔عدالت نے نیب سے 5 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیب حکام سے 5 اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :