وزیراعلی سندھ کا شراب سے ہونیوالی ہلاکتوں کے ورثا کو رقم دینے کا اعلان

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب سے ہلاک ہونے والے 45 افراد کے ورثا کو 2،2 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ٹنڈو محمد خان میں کچی شراپ نے 45 افراد کی جان لے لی تھی۔ وزیر اعلی سندھ نے ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب سے ہلاک افراد کے ورثا کو 2،2 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا وہ شراب پی کر مرنے والوں کے معاوضے کے خلاف ہیں مگر یہ معاوضہ انسانی ہمدردی کے تحت دیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زہریلی شراب بنانے والوں، بیچنے والوں اور وہ افسران جو غفلت کے مرتکب ہوئے ہوں ان کو کیفر کردار تک پہچانا حکومت کا فرض ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ کے جانب سے غیر قانونی شراب کی روک تھام کیلئے شروع کی جانے والی مہم کو دیگر اضلاع تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :