2شناختی کارڈز رکھنے کا الزام ، مصطفی کھر کی سابقہ اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کی سابقہ اہلیہ نیلو فر کو 2شناختی کارڈز رکھنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کی سابق اہلیہ نیلوفر کے خلاف دو شناختی کارڈ رکھنے کا مقدمہ درج تھا ،مقدمہ دو سال قبل نادرا کی جانب سے درج کرایا گیا تھا اور ملزمہ کو مقدمہ میں اشتہاری ہونے پر ایف آئی اے نے جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا ۔ گزشتہ روز ملزمہ کو سول جج عدنان بختیار کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :