پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 14:52

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف اسلام ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف جمع کرائی گئی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ نے نہیں حکومت نے دی۔

وزیر داخلہ نے عدالت کا نام استعمال کر کے غلط بیانی کی لہذا انہیں توہین عدالت کی درخواست پر شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔ درخواست میں 17 مارچ 2016 کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے نوٹیفیکیشن بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے رجسٹرار آفس سے استدعا کی ہے کہ یہ درخواست 29 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔