فرنٹئیر کور بلوچستان کے58ویں بیج کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ، 4476جوانوں کی تربیت مکمل
ہفتہ 26 مارچ 2016 14:50
کوئٹہ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) فرنٹےئر کور بلوچستان کی58ویں بیج کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ لورالائی ٹریننگ سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پریڈ میں تربیت مکمل کر نے والے 4476جوانوں نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی جناب لیفٹنٹ جنرل عامریاض کمانڈرسدرن کمانڈ پریڈ گراوٴنڈ پہنچے تو چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے ملک سے وفاداری کا حلف اُٹھاتے ہوئے مادر وطن کی سرحدوں کی دفاع اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور محنت سے ادا کرنے کا عہد کیا۔مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔بہترین مجموعی کارکردگی کا اعزاز ریکروٹ محمدرضوان نے حاصل کیا۔(جاری ہے)
بہترین چیمپےئن کمپنی کا اعزازطفیل کمپنی کو دیا گیا۔
ٹریننگ سنٹر لورالائی کے چیف انسٹرکٹر لیفٹیننٹ کرنل احسن جہانگیر نے تربیت کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامریاض نے پریڈ کے بلند معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوان فرنٹےئر کوربلوچستان کی روشن روایات کو برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں فرنٹےئر کورکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اس لیے بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوان فرنٹےئر کور میں شمولیت اختیار کرکے قومی یکجہتی اور دفاع وطن کی ذمہ داری میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے آخر میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اُتریں گے اور محنت،ہمت اور جذبے سے اپنی تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں گے۔تقریب کے آختتام میں مارچ پاسٹ ہوا مہمان خصوصی نے سلامی لی ۔تقریب میں قبائلی عمائدین ،صوبائی وزراء،معتبرین ،اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے والدین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.