وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور سکیورٹی میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سرحدوں کی نگرانی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مابین انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور منظم جرائم سے متعلق معلومات کے تبادلے پر بھی غور کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر چوہسری نثار علی خان نے ایرانی ہم منصب کو بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری اور را کے افسر سے ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ خطے میں سکیورٹی سے متعلق پاکستان کی کوششوں اور ضرب عضب میں حاصل ہونے والے کامیابیوں پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :