مری میں سوئی گیس عملہ عوام کا خادم بن کر کام کرے ،غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ‘حافظ عثمان عباسی

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:33

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) معاون خصوصی وزارت پٹرولیم حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مری میں سوئی گیس عملہ عوام کا خادم بن کر کام کرے ،غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی سوئی گیس عملہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایم سوئی گیس اسلام آباد اعجاز چوہدری کے ہمراہ مری میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عملے کے متعلق شکایات ہیں کہ وہ دفتری اوقات میں موجود نہیں ہوتے اور لوگوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا جاتا، جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کے متعلق جو مشکلات پیش آتی ہیں مجھے بتایا جائے لیکن صارفین کیساتھ خوش اخلاقی اور مسائل حل کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں لیگی عہدیداروں سابق نائب ناظم مرزا سہیل بیگ ،طاہر حمید صدر لیبر ونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،سیکرٹری اطلاعات ہارون مقیم عباسی،اجمل عباسی اوردیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :