ویزے ہونے کے باوجود روس کا پاکستانی تاجروں کو واپس بھیجنا افسوسناک ہے ‘ شیریں مزاری

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ویزے ہونے کے باوجود روس کا پاکستانی تاجروں کو واپس بھیجنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہاہے کہ ہمارے تاجروں کو ویزے کے باوجود واپس بھیج دیا گیاتاہم حکومت کی طرف سے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے پر کوئی احتجاج نہیں کیا گیاحکومت کا روسی سفارتکار کو طلب نہ کرنا شرمناک ہے۔ واضح رہے کہ روس نے 100 سے زائد پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ پر روکے رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :