رواں سال کے دوران روس میں اجناس کی کاشت میں کمی کا امکان

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:26

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) رواں سال کے دوران روس میں اجناس کی کاشت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ملک میں گندم کی پیداوار کا ہدف 57 سے لیکر 58 ملین ٹن مقرر کیا گیا جبکہ اس سے قبل گندم کا پیداواری ہدف تقریباً62 ملین ٹن تک تھا۔

(جاری ہے)

2015ء میں روس میں 105 ملین ٹن اجناس کی کاشت کی گئی جن میں 62 ملین ٹن گندم بھی شامل تھی۔ تاہم اس کے باوجود روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران یورپی یونین کے بعد روس گندم کا دوسرا بڑا برآمدی ملک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :