ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:26

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برسا ملائشیا ڈیریویٹوایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے معاہدے 1.8فیصد کے اضافے کے بعد 2723رنگٹ فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 2726رنگٹ تک بھی پہنچ گئیں جو گزشتہ دو سالوں کی بلندترین شرح ہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 44600لاٹس کا کاروبار ہوا۔