جاپان میں ربڑ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:26

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) جاپان میں ربڑ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت اگست کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 0.2 ین کے اضافے کے بعد 175.3 ین فی کلو گرام میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ 16 مارچ کے بعد ربر کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ربڑکی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔