عالمی منڈیوں میں ایل این جی کی قیمتوں میں استحکام

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:26

میلان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) عالمی منڈیوں میں ایل این جی کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ٹریڈ میں ایل این جی کی مئی کیلئے خریداری کے معاہدے 4.50 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ارجنٹائن، تھائی لینڈ، تائیوان اور مصر کی مارکیٹوں کی صورتحال جوں کی توں ہے اس وجہ سے قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔