لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاک پلاسٹک نمائش جاری ، دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) لاہور کے ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ پاک پلاسٹک نمائش کے دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جہاں لوگوں کی جانب سے نمائش میں رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی دیکھی گئی۔لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 25تا27مارچ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ کا اہتمام پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے کیا گیا ہے جو کہ انٹر نیشنل پلاسٹک ایگزیبیشن کا ایک حصہ ہے ۔

پی پی ایم اے کو اس تین روزہ نمائش میں 60ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے جہاں65سے زائد مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔پی پی ایم اے کے سینئر نائب صدر خلیل احمد کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں پاکستان کی پلاسٹک صنعت کی جدید اور کامیاب مصنوعات کے ڈسپلے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری ماہرین کی زیر نگرانی معلوماتی و تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پلاسٹک کی مقامی صنعت سے متعلق تکینکی ترقی،استعداد ،رجحانات اور برآمدی صلاحیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس تین روزہ ایونٹ میں پلاسٹک کی صنعت سے وابستہ مقامی و بین الاقوامی خریدار،ماہرین،انٹر پرینیورز،ریگولیٹرز،سرمایہ کاراورپروفیشنلز شرکت کررہے ہیں اور اپنے اپنے کاروبار کی توسیع کے حوالے سے اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔پاک پلاس کے چیف آرگنائزر نبیل کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پلاسٹک پراسیسنگ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے تجاویز اور مشاورت حاصل کرنا ہے جبکہ اس نمائش میں پلاسٹک انڈسٹری کے تمام ہی اسٹیک ہولڈرز بشمول خام مال پروڈیوسرز،پروسیسر،پلاسٹک مشینری مینو فیکچررز،ماڈیولز و ڈائز بنانیو الے،ٹریڈرز،امپورٹرز و ایکسپورٹرز اور فنشڈ و سیمی فنشڈ پروڈیوسرز صنعت کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات و تجربات کا تبادلہ کرینگے۔

پی پی ایم اے ایک فعال ایسوسی ایشن ہے جو ملک میں پلاسٹک کی صنعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور پاک پلاس نمائش کا مقصد بھی اس صنعت سے وابستہ ماہرین کو ایک جگہ اکھٹا کرکے اس صنعت کی ترقی کیلئے تجاویز کا حصول اور تبادلہ خیال کرنا ہے،اس نمائش میں پلاسٹک ٹیکنالوجیزسینٹر اورپولیمر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی خدمات و کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :