وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور عجائب گھر سے نوادرات چوری کی تفتیش کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کرلی

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے عجائب گھر میں نوادرات کی چوری کے معاملے پر تفتیش کے لئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ پشاور کے عجائب گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات غائب ہیں اس حوالے سے نوادرات چرانے اور جعلی نوادرات رکھے جانے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم تحقیقات کررہی تھی۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید تفتیش کے لئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم کو طلب کرلیا جو عجائب گھر میں رکھے نوادرات کی جانچ پڑتال کرے گی۔